24 اکتوبر، 2017، 1:40 PM

مصری صدر کا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کا اعلان

مصری صدر کا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کا اعلان

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام و قطر کے بحران اور ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے جبکہ شام کا معاملہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام و قطر کے بحران اور ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فرانس 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر، ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے جبکہ شام کا معاملہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ مصری صدر نے وہابی دہشت گردی کو عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ دہشت گردی کا خطرہ بھی عالمی خطرہ ہے۔ مصر صدر نے کہا کہ مصری فوج نے الجيزہ اور دیگر علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ مصر صدر نے کہا کہ مصر شام میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے قطر دہشت گردی کی حمایت ترک کردے تو اس کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق جاری رہ سکتے ہیں ۔ مصری صدر نے کہا کہ مصر ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

News ID 1876167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha